QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں محفل انس بالقرآن، ایرانی قراء کی شرکت

17 Sep 2024 16:45

محفل میں ایران سے آئے ہوئے عالمی شہرت یافتہ قراء نے تلاوت کلام مجید سے شرکاء کے دلوں کو منور کیا، قاری احمد ابوالقاسمی، قاری غلام رضا قاسمیان اور قاری حامد شاکر نژاد نے تلاوت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروة الوثقی میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے محفل انس بالقرآن کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں عالمی شہرت یافتہ قراء نے تلاوت قرآن پاک سے سامعین کے دلوں کو منور کیا۔ تفصیلات کے مطابق محفل میں ایران سے آئے ہوئے عالمی شہرت یافتہ قراء نے تلاوت کلام مجید سے شرکاء کے دلوں کو منور کیا، قاری احمد ابوالقاسمی، قاری غلام رضا قاسمیان اور قاری حامد شاکر نژاد نے تلاوت کی۔ محفلِ انس بالقرآن میں ایران سے تعلق رکھنے والی ننھی تین سالہ حافظہ ثناء اور عالمی شہرت یافتہ ننھے حافظ محمد حسین عظیمی خوش رُودی نے تلاوت قرآن پاک کرکے دلوں کو راحت بخشی۔ اس محفل قرآن کریم میں زیرتعلیم حفاظ بچوں سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ علامہ سید جواد نقوی نے مہمان قراء کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔


خبر کا کوڈ: 1160572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160572/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-محفل-انس-بالقرا-ن-ایرانی-قراء-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com