QR CodeQR Code

اہلِ اسلام کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد دیتا ہوں، فاروق ستار

17 Sep 2024 15:25

کراچی میں میمن مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ اس ہستی کی ولادت کا دن ہے جس کے لیے کائنات وجود میں آئی، انہیں خاتم النبیین قرار دیا، ہم ان کے امتی ہیں اللّٰہ کا شکر ادا کریں، ہمارا ملک بھی ان کے نام پر بنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ فرائض اور سنت پر عمل پیرا ہوں۔ کراچی میں میمن مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تمام اہلِ اسلام کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد دیتا ہوں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس ہستی کی ولادت کا دن ہے جس کے لیے کائنات وجود میں آئی، انہیں خاتم النبیین قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کے امتی ہیں اللّٰہ کا شکر ادا کریں، ہمارا ملک بھی ان کے نام پر بنا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ ہم پوری کائنات کو بھی ٹھیک کریں گے پہلے اپنی کائنات ملک کو ٹھیک کریں، انسانوں کی خدمت بھی ایک بڑی خدمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160562/اہل-اسلام-کو-جشن-عید-میلاد-النبی-ﷺ-کی-مبارک-باد-دیتا-ہوں-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com