QR CodeQR Code

خیبر پخونخوا میں پہلی بار رحمۃ للعٰلمین کانفرنسز کا سرکاری سطح پر انعقاد

17 Sep 2024 14:23

کانفرنس میں منتخب عوامی نمائندے، سرکاری حکام، سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام مکاتب فکر کے علما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس عشرہ رحمۃ للعٰلمین منانے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی مختلف تقاریب کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پخونخوا میں ربیع الاول کے دوران پہلی بار رحمۃ للعٰلمین کانفرنسز کا سرکاری سطح پر انعقاد کیا گیا۔ اسی سلسلے میں جشن میلاد النبیؐ کی مناسبت سے پشاور میں قومی رحمۃ للعٰلمین کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں منتخب عوامی نمائندے، سرکاری حکام، سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام مکاتب فکر کے علما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس عشرہ رحمۃ للعٰلمین منانے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی مختلف تقاریب کا حصہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پوری کائنات کے لیے باعث رحمت ہے۔ آپؐ نے کردار اور عمل سے لوگوں کو اچھائی کی طرف راغب کیا۔ آپؐ نے انصاف کی بات کی، آپ کی تعلیمات ہی میں کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے نبی سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ہمارے پیغمبر نے زندگی کا ہر راستہ دکھایا۔ آپؐ نے عملاً لوگوں کو دعوتِ اسلام دی۔ انصاف اور حقوق کی بات کی۔ ہم اپنے نبیؐ کی زندگی کے مطابق چلیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مدارس کے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر ان کی پرورش کریں گے۔ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دینی چاہیے۔ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔ ہم پرامن لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسلام کی بات پہلے کرتے تھے۔ عمران خان ناموس رسالت کی بات بھی کرتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1160551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160551/خیبر-پخونخوا-میں-پہلی-بار-رحمۃ-للع-لمین-کانفرنسز-کا-سرکاری-سطح-پر-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com