QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلا کا کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

17 Sep 2024 13:52

پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام سرکاری وکلا کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جب کہ ایسوسی ایشن نے کل تمام پراسیکیوٹرز آفیسرز کے کنونشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلا نے کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام سرکاری وکلا کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جب کہ ایسوسی ایشن نے کل تمام پراسیکیوٹرز آفیسرز کے کنونشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تمام عدالتوں کو ہڑتال سے آگاہ کرنے کے لیے خطوط بھی لکھ دیے ہیں۔ کل تمام سرکاری وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور کنونشن میں شرکت کریں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنیادی تنخواہ (بیسک پے) میں اضافے سمیت آفیسرز کے لیے مراعات ہمارے درینہ مطالبات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1160549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160549/خیبر-پختونخوا-میں-سرکاری-وکلا-کا-کل-عدالتی-کارروائی-کے-بائیکاٹ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com