QR CodeQR Code

جن ترامیم پر اتفاق ہے وہ اکتوبر میں منظور کرائی جا سکتی ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

17 Sep 2024 11:04

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر پی ٹی آئی سے بھی غیر رسمی بات ہوئی، وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جن ترامیم پر اتفاق ہے، وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور کرائی جاسکتی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر پی ٹی آئی سے بھی غیر رسمی بات ہوئی، وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر کامیابی نہ ملنا، حکومت کی ناکامی نہیں ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام کام نہیں کر رہا، جس کی وجہ سے دیگر معاملات بھی آگے نہیں بڑھ رہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز رانا ثناء اللّٰہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ملاقاتوں کو نتیجہ خیز قرار دیا تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں بلکہ نتیجہ خیز ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ مولانا اور بلاول بھٹو نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو جمہوریت کے لیے اچھا ہے، مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کی بات سیاسی نظام کے لیے بہتر ہے، یہ بے نتیجہ یا ہار جیت والی بات نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160539/جن-ترامیم-پر-اتفاق-ہے-وہ-اکتوبر-میں-منظور-کرائی-جا-سکتی-ہیں-رانا-ثناء-الل-ہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com