QR CodeQR Code

بھارت کشمیر کے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے، فاروق عبداللہ

17 Sep 2024 13:42

نیشنل کانفرنس کے صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ باخبر ہیں اور ہر چیز کو جانتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج ضلع پلوامہ میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے سابق ایم ایل اے بشیر احمد نینگرو کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی جبکہ سابق ایم ایل اے نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی موجودگی میں جموں کشمیر نیشنل کانفرنس میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ باخبر ہیں اور ہر چیز کو جانتے ہیں اور جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے اپنے مشن میں مودی حکومت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر کی شمولیت کے پروگرام میں شرکت کے لئے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔

سابق ایم ایل اے بشیر احمد نینگرو نے تقریباً 20 سال بعد جموں کشمیر نیشنل کانفرنس میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا اعتماد دہلی سے اٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ریاست تھی اس کو یو ٹی بنادیا گیا جبکہ یو ٹی کو ریاست کا درجہ دیا جاتا تھا۔ واضح رہے جموں و کشمیر میں کل یعنی 18 ستمبر کو پہلے مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے چلتے اب سیاسی بیان بازیاں تیز ہو گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1160537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160537/بھارت-کشمیر-کے-مسلمانوں-کو-تقسیم-کرنے-کی-کوشش-کررہا-ہے-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com