QR CodeQR Code

ایرانی صدر آئندہ اتوار کو امریکہ جائیں گے

17 Sep 2024 12:04

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ امریکہ میں مقیم ایرانیوں سمیت بعض یورپی، ایشیائی اور مسلمان ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے شیڈول کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" آئندہ اتوار کو نیویارک جائیں گے۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان 24 ستمبر کو UN کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایرانی عوام کا نقطہ نظر بیان کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ دورہ ہر سال ستمبر کے مہینے میں انجام پاتا ہے۔ جہاں مختلف ادوار میں ایرانی سربراہان مملکت متعدد مسائل اور اپنی رائے کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ امریکہ میں مقیم ایرانیوں سمیت بعض یورپی، ایشیائی اور مسلمان ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے شیڈول کا حصہ ہے۔ نیز وہ اس دوران میڈیا اینکرز اور مختلف مذہبی رہنماؤں سے بات چیت بھی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1160532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160532/ایرانی-صدر-آئندہ-اتوار-کو-امریکہ-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com