QR CodeQR Code

عید میلادالنبیؐ پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے،مریم نواز

17 Sep 2024 11:01

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیینﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے، اللہ کے نبی کی محبت کا سب سے بڑا تقاضا یہ ہے کہ ہم علاقائی، مسلکی اور سیاسی اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کریں، انسانیت پیغمبر اسلام کی سیرت سے کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید میلاد النبیؐ کے مبارک دن کی مناسبت سے پیغام میں کہا کہ عید میلادالنبیؐ پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے، عید میلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیینﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی کی محبت کا سب سے بڑا تقاضا یہ ہے کہ ہم علاقائی، مسلکی اور سیاسی اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کریں، انسانیت پیغمبر اسلام کی سیرت سے کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاکؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ اور آخرت میں نجات کی ضمانت ہے، نبی پاکﷺ کی غریبوں کی مدد اور یتیموں کی داد رسی سے متعلق تعلیمات کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے، آج کا دن ہمیں نبی پاکؐ کی تعلیمات کلی طور پر اپنانے کا پیغام بھی دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160516/عید-میلادالنبی-پوری-امت-مسلمہ-کیلئے-خوشی-کا-پیغام-ہے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com