QR CodeQR Code

پارلیمنٹ لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی رہا

17 Sep 2024 02:09

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہا اراکین کے لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم کردیا گیا اور پی ٹی آئی کے رہا اراکین قومی اسمبلی کے لاج کے باہر سے پولیس ہٹا دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو رہا کردیا گیا۔ کابینہ ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے تحریک انصاف کےاراکین میں شیر افضل مروت، شاہ احد، نسیم شاہ، شیخ وقاص اکرم، اور احمد چٹھہ شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہا اراکین کے لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم کردیا گیا اور پی ٹی آئی کے رہا اراکین قومی اسمبلی کے لاج کے باہر سے پولیس ہٹا دی گئی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے میں این او سی کی خلاف ورزی پر 10اراکین اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کیا تھا، بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو پی ٹی آئی کے زیر حراست تمام 10 اراکین کے لیے سب جیل قراردے دیا۔


خبر کا کوڈ: 1160456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160456/پارلیمنٹ-لاجز-سے-سب-جیل-کا-سٹیٹس-ختم-پی-ٹی-ا-ئی-اراکین-اسمبلی-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com