QR CodeQR Code

ملک بھر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر مالیاتی ادارے اور بینک بند رہیں گی

17 Sep 2024 00:03

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ حکومتی احکامات کے مطابق تعطیل کا فیصلہ جشن عید میلادالنبیؐ کی ملک گیر عام تعطیل کے باعث کیا گیا ہے، اسی طرح اسٹاک ایکس چینجز گارنٹیز لمیٹڈ بھی منگل کو بند رہیں گی اور حصص کی خرید و فروخت و لین دین کا کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر مالیاتی ادارے بند، تمام بینک، چیمبرز اور اسٹاک مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اور اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی اداروں میں بھی حکومتی احکامات کی روشنی میں عام تعطیل ہوگی۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ حکومتی احکامات کے مطابق تعطیل کا فیصلہ جشن عید میلادالنبیؐ کی ملک گیر عام تعطیل کے باعث کیا گیا ہے، اسی طرح اسٹاک ایکس چینجز گارنٹیز لمیٹڈ بھی منگل کو بند رہیں گی اور حصص کی خرید و فروخت و لین دین کا کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1160435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160435/ملک-بھر-میں-12-ربیع-الاول-کے-موقع-پر-مالیاتی-ادارے-اور-بینک-بند-رہیں-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com