QR CodeQR Code

حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی، بیرسٹر علی ظفر

16 Sep 2024 21:32

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین تھا کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں، ہم بھی تیار تھے، اس سے متعلق حکومت سے بحث کرینگے، آئینی ترمیم بہت بڑی چیز ہوتی ہے، 18ویں ترمیم میں ایک سال لگا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی، حکومت سے کہا گيا تھا کہ وہ نمبر ارینج کرلیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نون لیگ کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسمبلی میں ان کے 13 نمبر کم ہیں، اس لیے ترمیم پیش نہیں کی، 2 ہفتوں بعد دوبارہ آئینی ترامیم لائيں گے۔ پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں، ہم بھی تیار تھے، اس سے متعلق حکومت سے بحث کریں گے، آئینی ترمیم بہت بڑی چیز ہوتی ہے، 18ویں ترمیم میں ایک سال لگا تھا۔

علی ظفر نے کہا کہ حکومت نے کسی کے کہنے پر فیصلہ کیا، سینیٹ سیشن رات میں بلا لیں گے،  ان کو لگا تھا کہ ہم یہ آئینی ترمیم کر لیں گے، مولانا فضل الرحمان نے کہا بہت ساری شقیں مجھے نہیں دکھائی گئیں، حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی بات سے ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہوسکتا ہے کہ ایک دو آئینی ترامیم صحیح بھی ہوں گی، جس طرح پیکیج آیا، اس پر کھسر پھسر کی گئی، کھچڑی کھائی جا سکتی ہے، یہ ایسی چیز بن گئی جسے کھا بھی نہیں سکتے۔ بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ان کے اتحادی بھی گھبرا گئے تھے، پیپلز پارٹی والے بھی کئی ترامیم پر کہہ رہے ہیں


خبر کا کوڈ: 1160432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160432/حکومت-نے-کسی-کے-کہنے-پر-آئینی-ترمیم-لانے-کی-کوشش-بیرسٹر-علی-ظفر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com