QR CodeQR Code

امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام، آصف مرچنٹ کا اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار

16 Sep 2024 23:15

خبر ایجنسی کے مطابق نیو یارک کی عدالت نے مزید تحقیقات تک آصف مرچنٹ کو زیر حراست رکھنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو ریاست ٹیکساس میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار آصف مرچنٹ کو نیویارک کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آصف مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں پیشی کے دوران اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف مرچنٹ پر امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش اور امریکا میں دہشت گردی کی کوشش کے الزامات ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیو یارک کی عدالت نے مزید تحقیقات تک آصف مرچنٹ کو زیر حراست رکھنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو ریاست ٹیکساس میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1160428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160428/امریکی-عہدیدار-کے-قتل-کی-سازش-کا-الزام-ا-صف-مرچنٹ-اپنے-اوپر-عائد-الزامات-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com