QR CodeQR Code

تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت ہے، رکن الدین حامدی

16 Sep 2024 22:52

بزمِ غلامانِ غوث الاعظم کے زیراہتمام بابر چوک پر میلاد ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلی گلی محافل میلاد و جلوس کا اہتمام کرنا عشاقان رسول کی پہچان ہے، متحدہ میلاد کونسل فروغ عشق رسول کی تحریک، اسلام کے پیغام امن وسلامتی کو عام کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل بزمِ غلامانِ غوث الاعظم کے زیراہتمام بابر چوک سے میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے سیکرٹری جنرل راو عارف رضوی، رکن الدین حامدی، محبوب علی خان قادری، رانا محمد عابد، ملک سرفراز، ظفر قریشی، ملک ندیم، ودیگر نے کی۔ میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بزمِ غلامانِ غوث الاعظم کے صدر محبوب علی خان قادری اور بانی متحدہ میلاد کونسل رکن الدین حامدی نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ آپ کی آمد سے نبوت کا باب بند ہوگیا، آپ کو اللہ تعالی نے سلسلہ نبوت کو ختم کرنے والا بنا کر بھیجا۔ آپ کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ متحدہ میلاد کونسل کے سیکرٹری جنرل راو محمد عارف رضوی نے کہا کہ حضور کی ولادت کا جشن منانا توفیق خداوندی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ گلی گلی محافل میلاد و جلوسوں کا اہتمام کرنا عاشقان رسول کی پہچان ہے۔ متحدہ میلاد کونسل فروغ عشق رسول کی تحریک ہے، ہم اس پلیٹ فارم سے اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کرتے رہیں گے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 1160420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160420/تاجدار-ختم-نبوت-کی-آمد-کا-جشن-منانا-عظیم-سعادت-ہے-رکن-الدین-حامدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com