یوکرائنی افواج بھاری نقصانات کا شکار ہو رہی ہیں، زلنسکی
15 Sep 2024 19:28
یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے اتوار کے روز یوکرین کی افواج کے بھاری نقصانات اور مشرقی محاذ پر روسی افواج کی پیشرفت کی اطلاع دی۔
اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے اتوار کے روز یوکرین کی افواج کے بھاری نقصانات اور مشرقی محاذ پر روسی افواج کی پیشرفت کی اطلاع دی۔ فارس نیوز کے مطابق خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، زلنسکی نے سی این این کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ یوکرائنی افواج کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، کیونکہ مغربی ہتھیاروں کی ترسیل کا عمل سست ہے جس کی وجہ سے یوکرینی افواج کو مناسب طور پر مسلح کیا جا رہا ہے۔ زلنسکی نے مزید کہا کہ مشرقی محاذ پر صورتحال بہت مشکل ہے۔
روسی افواج پوکروفسک کے گردونواح سمیت مشرقی یوکرین میں پیشرفت کر رہی ہیں، جس سے روس کو نئے حملے کے راستے کھولنے کی سہولت مل رہی ہے۔ امریکا اور یورپی ممالک کی مکمل حمایت کے باوجود، روس کی پیشرفت یوکرین کے اندر جاری ہے، اور روس نے یوکرین کی تقریباً 15 فیصد زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے، یوکرین کی فضائیہ نے اطلاع دی تھی کہ روسی افواج نے اتوار کی صبح دو اسکندر-ایم بیلسٹک میزائل، ایک KH-59 ہوائی میزائل اور 14 خودکش ڈرونز کے ذریعے یوکرین پر حملہ کیا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ رات روسی فضائی دفاع نے 55 یوکرائنی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1160400