QR CodeQR Code

یوکرین کی روسی علاقے پر حملے سے 8 زخمی

16 Sep 2024 00:14

خبر رساں ایجنسی "تاس" کے مطابق، گلاڈکوف نے وضاحت کی کہ زخمیوں میں ایک عورت کی حالت بہت تشویش ناک ہے اور دیگر مختلف شدت کے زخمی ہیں، اور سب کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیر کو بلگورود علاقے کے گورنر نے کہا کہ یوکرین کی فوج کے روسی علاقے پر حملے سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق روسی میڈیا نے آج (پیر) رپورٹ کیا کہ یوکرین کی فوج نے روس کے مغربی سرحدی علاقے میں رہائشی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ "ویچسلاو گلاڈکوف" نے بیان میں کہا کہ یوکرین کے حملے نے آج صبح سرحدی شہر بلگورود میں 8 زخمی چھوڑے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی "تاس" کے مطابق، گلاڈکوف نے وضاحت کی کہ زخمیوں میں ایک عورت کی حالت بہت تشویش ناک ہے اور دیگر مختلف شدت کے زخمی ہیں، اور سب کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ اس روسی عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایک رہائشی عمارت اور 15 سے زائد گاڑیاں یوکرائنی میزائلوں کی براہ راست ضرب سے آگ لگ گئی ہیں۔ اس سے قبل "دیمیتری پسکوف" نے کہا تھا کہ واضح ہے کہ یوکرین روس کے خلاف دہشت گردانہ حملے جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 1160389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160389/یوکرین-کی-روسی-علاقے-پر-حملے-سے-8-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com