QR CodeQR Code

یوکرین جنگ، روسی فوج نے کورسک علاقے میں دو دیہات دوبارہ واپس لے لیے

16 Sep 2024 05:02

گزشتہ ہفتے ایک روسی فوجی عہدیدار نے اطلاع دی تھی کہ ماسکو نے کورسک صوبے میں 10 سے زائد قصبوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی فوج نے کورسک علاقے میں دو دیہات کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔ فارس نیوز کے مطابق روسی وزارت دفاع نے پیر کے دن اطلاع دی کہ روسی فوج نے یوکرینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کورسک صوبے کے دو دیہات پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ماسکو نے "اوسپینوفکا" اور "بورکی" دیہات پر دوبارہ قبضہ کی تصدیق کی ہے۔ یوکرینی فوج نے 6 اگست کو اچانک حملے کے دوران کورسک صوبے کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ یہ حملہ دوسری عالمی جنگ کے بعد روسی سرزمین پر سب سے بڑا غیر ملکی حملہ شمار ہوتا ہے۔

روسی فوج نے اس حملے کے آغاز سے ہی کھوئے ہوئے علاقوں کو واپس لینے کی کوشش کی ہے۔ اناطولی کے مطابق یہ دو دیہات یوکرین کی سرحد سے بالترتیب 1 اور 4.7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں، جو کورسک علاقے میں ماسکو کی نمایاں پیش قدمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ روئٹرز کے مطابق، گزشتہ ہفتے ایک روسی فوجی عہدیدار نے اطلاع دی تھی کہ ماسکو نے کورسک صوبے میں 10 سے زائد قصبوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ادھر، یوکرینی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ اب بھی 1300 مربع کلومیٹر یوکرینی زمین اور 100 دیہات پر قابض ہیں۔ اس کے علاوہ، حالیہ ہفتوں میں روسی فوج نے یوکرین کے دونیتسک علاقے میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، آنے والے ہفتوں میں کلیدی شہر پوکروفسک کے سقوط کا امکان ہے۔ یہ شہر یوکرینی فوج کو محاذ پر کمک اور سپلائی پہنچانے کے لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے۔ اگر یہ شہر روس کے قبضے میں آ جاتا ہے، تو روس تقریباً پورے دونیتسک علاقے پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے، جو جنگ کے آغاز سے ماسکو کا ایک اہم مقصد رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160382/یوکرین-جنگ-روسی-فوج-نے-کورسک-علاقے-میں-دو-دیہات-دوبارہ-واپس-لے-لیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com