QR CodeQR Code

بشار الاسد اور رجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات کا امکان نہیں، انقرہ

16 Sep 2024 12:56

اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انقرہ اور دمشق کے سربراہان کے درمیان ملاقات کے حوالے سے تاریخ و مکان کا تعین نہیں ہو سکا۔


اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدارتی دفتر کے ترجمان نے کہا کہ انقرہ اور دمشق کے سربراہان کے درمیان ملاقات کے حوالے سے تاریخ و مکان کا تعین نہیں ہو سکا۔ حالانکہ میڈیا میں ایسی بے بہا خبریں گردش کر رہی ہیں۔ مذکورہ دفتر کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار روسی خبر رساں ایجنسی RIA Novosti سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں میڈیا میں بہت ساری رپورٹس دیکھتے ہیں لیکن عملاََ ایسا کوئی بھی اتفاق وجود میں نہیں آیا۔ اگر ایسی کوئی بات ہوئی تو ہم اسے فوری میڈیا کے سامنے لائیں گے۔ قبل ازیں ترکیہ کی وزارت خارجہ نے RIA Novosti کو بتایا تھا کہ انقرہ، ترکیہ اور شام کے مابین تعلقات کی بحالی کے لئے روس کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم پیشگی شرائط کے بغیر جذبہ خیر سگالی کے تحت دمشق کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1160331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160331/بشار-الاسد-اور-رجب-طیب-اردگان-کے-درمیان-ملاقات-کا-امکان-نہیں-انقرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com