QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا 12 سے 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

16 Sep 2024 09:46

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ یہ موقع ہے کہ ہم تمام شیعہ سنی متحد ہوکر وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم امت محمدی، سیرت محمدی پر متحد و متفق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیﷺ کے موقع پر ملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، اس سلسلے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم الشان وحدت کا پیغام دینگے۔ تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے وحدت ہاوس ماڈل ٹاون لاہور میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے کابینہ کے ارکان اور ضلع لاہور کے عہدیداران شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ، سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں، دشمن کی سازش سے ایسی فضا بنانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے جس سے یہ تاثر جائے کہ شیعہ سنی ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ ہم تمام شیعہ سنی متحد ہوکر وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم امت محمدی، سیرت محمدی پر متحد و متفق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1160282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160282/مجلس-وحدت-مسلمین-پنجاب-کا-12-سے-17-ربیع-الاول-ہفتہ-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com