QR CodeQR Code

ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، بیرسٹر سیف

16 Sep 2024 08:33

ترجمان کے پی حکومت کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئین کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلاول زرداری بھی بدنامہ ترامیم میں پیش پیش ہیں، ان ترامیم کے لیے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھررہی ہے،بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بدنام زمانہ آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کررہی ہے، ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے۔ یہ باتیں انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلاول زرداری بھی بدنامہ ترامیم میں پیش پیش ہیں،ان ترامیم کے لیے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھررہی ہے،بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ والے آئینی ترامیم کے ذریعے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہورہے ہیں، پی ٹی آئی اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، آزادی کسی صورت سلب نہیں کرنے دیں گے،سپریم کورٹ نے جعلی حکومت سے ملی ہوئی الیکشن کمیشن کے منہ پر بھی طمانچہ رسید کیا۔


خبر کا کوڈ: 1160272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160272/ترامیم-سپریم-کورٹ-پر-شب-خون-مارنے-کے-مترادف-ہے-بیرسٹر-سیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com