QR CodeQR Code

بین الاقوامی شہرت یافتہ ایرانی قاریوں کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

16 Sep 2024 20:47

ایرانی قراء کے اعزاز میں ٹاؤن شپ لاہور میں واقع تحفیظ القران انسٹیٹیوٹ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایران سے آئے ہوئے قاری حامد شاکر نژاد، قاری غلام رضا قاسیمان، قاری محمد حسین عظیمی خوشرودی، قاری احمد ابو القاسمی اور قاریہ ثنا و حدیث نظری نے شرکت کی۔ ایرانی قراء نے شیریں دہن میں تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ 5 ایرانی قاری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ ایرانی قراء کے اعزاز میں ٹاؤن شپ لاہور میں واقع تحفیظ القران انسٹیٹیوٹ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایران سے آئے ہوئے قاری حامد شاکر نژاد، قاری غلام رضا قاسیمان، قاری محمد حسین عظیمی خوشرودی، قاری احمد ابو القاسمی اور قاریہ ثنا و حدیث نظری نے شرکت کی۔ ایرانی قراء نے شیریں دہن میں تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی خوبصورت تلاوت سے سماں باندھ دیا اور سامعین کے دلوں کو یاد الہٰی سے معمور کر دیا۔ بالخصوص قاری حامد شاکر نژاد نے اپنے خوبصورت انداز اور مسحور کن آواز سے سامعین کے دل جیت لیے اور انہیں اپنی گرفت میں لیے رکھا۔ تمام شرکاء نے معزز مہمانوں کی تلاوت سے اپنا ایمان تازہ کیا۔ بعدازاں قاری اللہ بخش کی اختتامی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1160264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160264/بین-الاقوامی-شہرت-یافتہ-ایرانی-قاریوں-کا-لاہور-پہنچنے-پر-شاندار-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com