QR CodeQR Code

آئینی ترامیم کے بعد خیبر پختونخوا کے بارے میں بھی ضروری فیصلے کریں گے، رہنما مسلم لیگ (ن)

16 Sep 2024 08:12

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے بیان میں کہا کہ آئین بنانا اور اس میں ترمیم کرنا کلی طور پر پارلیمنٹ کا کام ہے، تمام اداروں کا دائرہ اختیار طے کرنا بھی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ آئین میں ترامیم پارلیمنٹ کا کام ہے، آئینی ترامیم اور قانون سازی کے بعد صوبے کے بارے میں بھی چند ضروری فیصلے کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے بیان میں کہا کہ آئین بنانا اور اس میں ترمیم کرنا کلی طور پر پارلیمنٹ کا کام ہے، تمام اداروں کا دائرہ اختیار طے کرنا بھی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے لیے ایسی قانون سازی کی ضرورت ہے کہ عدلیہ عوام کے لیے کام کرے، عدالتیں شخصیت پرستی، سیاسی مقدموں میں دلچسپی اور فریقین میں امتیازی سلوک اور گڈ ٹو سی یو کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “ویلنٹائن ڈے” کی جملے بازی چھوڑ کر 50 سے 60 لاکھ عوام کے زیرالتوا مقدمات نمٹائے جائیں، عدلیہ نے اپنی لامتناہی آزادی کا فائدہ نہ کبھی ملک کو پہنچایا اور نہ ہی ملک کے عوام کو پہنچانے کی ضرورت محسوس کی۔ اختیارولی نے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم اور قانون سازی کے بعد خیبر پختونخوا کے بارے میں بھی چند ضروری فیصلے کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1160262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160262/آئینی-ترامیم-کے-بعد-خیبر-پختونخوا-بارے-میں-بھی-ضروری-فیصلے-کریں-گے-رہنما-مسلم-لیگ-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com