QR CodeQR Code

فضل الرحمان نے سپورٹ نہیں کیا، نمبرز کا صبح ہی پتہ چلے گا، خواجہ آصف کا انکشاف

15 Sep 2024 22:58

صحافیوں نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ کیا کل تک نمبر پورے ہو جائیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ صبح ہی پتہ چلے گا، مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ نمبر پورے نہیں تھے، اس لیے اجلاس ملتوی ہوا۔ مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس اب کل ہوگا۔ آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے ہوگا۔

اس حوالے سے خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا میں اسمبلی میں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے نمبر پورے نہیں تھے، اس لیے اجلاس ملتوی ہوا، مجھے فیکٹس کا نہیں پتا کیا ہوا ہے۔ بعدازاں صحافیوں نے وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ کیا کل تک نمبر پورے ہو جائیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ صبح ہی پتہ چلے گا، مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 1160201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160201/فضل-الرحمان-نے-سپورٹ-نہیں-کیا-نمبرز-کا-صبح-ہی-پتہ-چلے-گا-خواجہ-ا-صف-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com