آئی ایس او پاکستان کا تیسرا اجلاس عاملہ بہاولپور میں اختتام پذیر، سابق مرکزی صدور کی شرکت
15 Sep 2024 23:10
مجلس عاملہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈویژنل نمائندگان سے سابق مرکزی صدور و اراکین نظارت علامہ سید غلام شبیر بخاری، ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی، سید حسن زیدی، زاہد مہدی نے خطاب کیا۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تیسرا اجلاس عاملہ بہاولپور میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف نے کی۔ دوران اجلاس تنظیم سازی، تربیت اور دیگر اُمور کے ساتھ ساتھ مرکزی کنونشن کو بھی فائنل کیا گیا۔ مجلس عاملہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈویژنل نمائندگان سے سابق مرکزی صدور و اراکین نظارت علامہ سید غلام شبیر بخاری، ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی، سید حسن زیدی اور زاہد مہدی نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 1160199