آئی ایس او پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
15 Sep 2024 19:09
ترجمان کا کہنا تھا کہ امسال مرکزی کنونشن کا عنوان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر ’’فلسطین مرکزِ حریت کنونشن‘‘ رکھا گیا ہے۔ کنونشن کے حوالے سے تشہیری مہم بھی جلد شروع کر دی جائے جبکہ ملک بھر کے تمام یونٹس کیساتھ بھی رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کے تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق سالانہ مرکزی کنونشن اٹھارہ، انیس اور بیس اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ کنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کیلئے سید معمر نقوی کو چیئرمین کنونشن نامزد کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امسال مرکزی کنونشن کا عنوان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر ’’فلسطین مرکزِ حریت کنونشن‘‘ رکھا گیا ہے۔ کنونشن کے حوالے سے تشہیری مہم بھی جلد شروع کر دی جائے جبکہ ملک بھر کے تمام یونٹس کیساتھ بھی رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ مرکزی کنونشن میں ملک بھر میں اراکین عمومی شرکت کرتے ہیں۔ کنونشن کے آخری روز نئے میر کاررواں کا انتخاب عمل لایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1160172