QR CodeQR Code

کشمیر مسئلہ کا فیصلہ کشمیر کے لوگ کرینگے، انجینئر رشید

15 Sep 2024 20:12

عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس میری رہائی سے ناخوش ہے، جو انکے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے آج ضلع پلوامہ کا دور کیا جہاں انہوں نے محتلف علاقوں سے ایک ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے پارٹی کے کئی امیدوارں کے حق میں انتحابی مہم چلائی۔ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور جبکہ ایک روز بعد انتحابی مہم ختم ہوجائے گی، جس کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوارں نے اپنی انتخابی مہم میں تیزی پیدا کردی ہے۔ امیدوار ووٹرز کو راغب کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے ضلع پلوامہ میں پارٹی کے امیدوارں کی انتحابی مہم میں شرکت کی جس دوران انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کے امیدوارں کے حق میں ووٹ دیں۔

عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس میری رہائی سے ناخوش ہے، جو ان کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا مسلہ کشمیر کا حل کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جانا چاہیئے جس کا ذکر میں پہلے بھی کرتا تھا۔ انہوں نے سیکولر جماعتوں کو حمایت دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1160168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160168/کشمیر-مسئلہ-کا-فیصلہ-کے-لوگ-کرینگے-انجینئر-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com