QR CodeQR Code

مودی حکومت نے کشمیر میں قبرستان کی خاموشی قائم کی ہے، کنیہا کمار

15 Sep 2024 18:54

کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر کو ایک ریاست سے ہٹا کر یو ٹی میں تبدیل کرکے جو غلطی کی ہے لوگ اسکو بخشیں گے نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے ترال میں سریندر سنگھ چنئ کی حمایت میں ایک بڑا چناوی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس میں کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری غلام احمد میر، کنیہا کمار، بی وی شری نواس، سابق ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی، این سی ماینارٹی کے جگدیش سنگھ آزاد اور نامزد امیدوار سریندر سنگھ چنئ کے علاوہ دیگر لیڈران موجود تھے۔ اس موقع پر لیڈروں نے اپنے خطاب میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کے مشترکہ امیدوار سریندر سنگھ چنئ کو کامیاب کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر کو ایک ریاست سے ہٹا کر یو ٹی میں تبدیل کرکے جو غلطی کی ہے لوگ اس کو بخشیں گے نہیں۔

پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے جموں و کشمیر میں بھاجپا کو راہ ہموار کرنے میں معاونت کی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کنیہا کمار نے بتایا کہ مودی حکومت نے کشمیر میں قبرستان کی خاموشی قائم کی ہے اور عوام کے مدوں کے بدلے وزیر اعظم مودی یہاں آکر عوام کا دھیان بھٹکانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے اور یہاں بے روزگاری کو دور کرنے کے علاوہ دیگر معاملات کی جانب توجہ نہیں دی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160167/مودی-حکومت-نے-کشمیر-میں-قبرستان-کی-خاموشی-قائم-ہے-کنیہا-کمار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com