سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
15 Sep 2024 13:07
پولیس کے مطابق بہو نے گھر میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکر یہ کام کیا۔ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سوات میں بہو نے مبینہ طور پرساس کو قتل کردیا۔ سوات مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں بہو نے ساس کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بہو نے گھر میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکر یہ کام کیا۔ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ تاہم پولیس نے تفتیش کی تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ: 1160125