QR CodeQR Code

کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی، پیر مظہر سعید

15 Sep 2024 11:09

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات ازاد کشمیر کا کہنا ہےکہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے، بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے میں پوری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی دھرتی شہداء کے مقدس خون سے معطر ہے، آزادی کا سفر کٹھن ہے لیکن کشمیریوں کی منزل انشاء اللہ قریب ہے، وادی کشمیر کا ہر پیر و جواں آزادی کیلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے سامنے سینہ سپر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، قابض ہندوستانی فورسز کے انسانیت سوز مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کمی نہ لا سکے، وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی اور ہندوستان کے ناپاک قدم کشمیر کی دھرتی سے اکھڑیں گے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کا مسلمہ پیدائشی حق خودارادیت دینے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا گیا تو خطے میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 1160111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160111/کشمیریوں-کی-لازوال-قربانیاں-رنگ-لائیں-گی-پیر-مظہر-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com