QR CodeQR Code

سعودی عرب سے کراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات

14 Sep 2024 20:28

منکی پاکس کی علامات ملنے کے بعد مسافر شمشیر علی کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے آنے والے مسافر کا نام شمشیر اور تعلق رحیم یار خان سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے عملے کی جانب سے اسکریننگ کے دوران سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔ منکی پاکس کی علامات ملنے کے بعد مسافر شمشیر علی کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے آنے والے مسافر کا نام شمشیر اور تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ مسافر میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے پر سعودی ائر کے طیارے کو بھی ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ہیلتھ امیگریشن کانٹر اور کنوینر بیلٹ کو بھی اسپرے کرکے ڈس انفیکٹ کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1159999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159999/سعودی-عرب-سے-کراچی-آنیوالے-مسافر-میں-منکی-پاکس-کی-علامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com