QR CodeQR Code

محسن انسانیتؐ کا یوم ولادت، ہر طرف جشن کا سماں ہے، حاجی حنیف طیب

14 Sep 2024 19:34

گلستان جوہر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم دُرود و سلام کے نذارنے پیش کرتے ہیں، نبی کریم ﷺ کی شان میں نعتیہ کلام پیش کئے جاتے ہیں، یہ سب کرکے یہ اعتراف کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کی تشریف آوری پر خوش ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفیٰ پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ اُمت مسلمہ کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس ماہ کی 12 تاریخ کو نبی کریم ﷺتمام جہانوں کیلئے رحمت بن کرتشریف لائے تو ہر طرف جشن کا سماع تھا۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات مبارکہ اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے، اس نعمت کا شکر ادا کرنے کیلئے پرچم کشائی کی جاتی ہے، جھنڈے لہرائے جاتے ہیں، گلیوں، محلوں، مساجد کو سجایا جاتا ہے، محفل میلاد، جلسے، جلوس ریلیوں کا انعقاد ہوتا ہے، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کرکے نبی ﷺ کی شان بیان کرتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حاجی حنیف طیب نے کہا کہ ہم دُرود و سلام کے نذارنے پیش کرتے ہیں، نبی کریم ﷺ کی شان میں نعتیہ کلام پیش کئے جاتے ہیں، یہ سب کرکے یہ اعتراف کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کی تشریف آوری پر خوش ہیں، دوسری جانب ایسی محفلیں سے روح کو تسکین پہنچانے کیساتھ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی اور روز محشر میں شفاعت کا ذریعہ بنتی ہیں، محبت رسول ﷺ کا تقاضایہ بھی ہے کہ تعلیمات النبی ﷺ کو پڑھیں، سیکھیں اور عام کریں، تعلیمات نبی ﷺ انسانیت کو جوڑنے، دکھی لوگوں کی خدمت کرنے، امن محبت، سلامتی کا پیغام دینے، عفو درگزر، لوگوں کو خوشیاں دینا ہے۔ ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور سنت پر عمل کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1159991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159991/محسن-انسانیت-کا-یوم-ولادت-ہر-طرف-جشن-سماں-ہے-حاجی-حنیف-طیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com