QR CodeQR Code

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کا معاملہ

14 Sep 2024 19:08

سی اے اے حکام نے یورپی یونین کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے یورپ اور برطانیہ کی طرف سے تمام دیے گئے اہداف مکمل کر لیے اب پاکستانی ایئر لائن کو فوری بحالی کی جازت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پی آئی اے کی نجکاری سے قبل یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی ہر حال میں کرنا چاہتی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کی ٹیم سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے برطانیہ اور یورپی یونین حکام سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں یورپی یونین حکام سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متعدد ٹیکنیکل سیشن ہوئے ہیں۔

گزشتہ دو روز میں طویل ٹیکنیکل سیشن میں پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر بات ہوئی اور پاکستان سول ایوی ایشن اور یورپی یونین حکام کے آن لائن ٹیکنیکل سیشن ہوئے۔ سی اے اے حکام نے یورپی یونین کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے یورپ اور برطانیہ کی طرف سے تمام دیے گئے اہداف مکمل کر لیے اب پاکستانی ایئر لائن کو فوری بحالی کی جازت دی جائے، حکومت پی آئی اے کی نجکاری عمل مکمل ہونے سے قبل یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1159989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159989/قومی-ایئر-لائن-پی-آئی-اے-کی-برطانیہ-اور-یورپی-ممالک-میں-بحالی-کا-معاملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com