QR CodeQR Code

سندھ میں آر او پلانٹ کیلئے فوری فنڈز جاری کرنے کا حکم

14 Sep 2024 18:38

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آر او پلانٹ کے لیے فوری فنڈز جاری کیے جائیں۔ مراد علی شاہ نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمینٹ کو ہدایت کی کہ 3 ماہ کے اندر آر او پلانٹ شروع کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ کی جانب سے آر او پلانٹ کی بحالی کے لیے 434.109 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس منظور کر لیے، سندھ کابینہ اجلاس میں 29 نکات اور 1.5 ایم جی ڈی اسلام کوٹ میں آر او پلانٹ کی بحالی پر غور کیا گیا۔ سندھ کابینہ کو متعلقہ حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آر او پلانٹ اسلام کوٹ کے لیے بہت اہم ہے۔ بعد ازاں سندھ کابینہ نے آر او پلانٹ کی بحالی کے لیے 434.109 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آر او پلانٹ کے لیے فوری فنڈز جاری کیے جائیں۔ مراد علی شاہ نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمینٹ کو ہدایت کی کہ 3 ماہ کے اندر آر او پلانٹ شروع کیا جائے۔ سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران سندھ آئی ٹی کمپنی بنانے اور کیڈٹ کالج ککڑ پاکستان نیوی کو دینے منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ کیڈٹ کالج ککڑ 104 ایکڑوں پر ضلع دادو میں قائم کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1159980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159980/سندھ-میں-ا-ر-او-پلانٹ-کیلئے-فوری-فنڈز-جاری-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com