QR CodeQR Code

نریندر مودی کشمیر سے عسکریت پسندی ختم کرنے میں ناکام ہوئے، کانگریس

14 Sep 2024 20:25

سپریہ شرینت نے الزم عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 2019ء سے شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش نہیں کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا ختم کرنے میں نام ہوئی ہے اور دعوی کیا کہ اور تیسری مرتبہ نریندر مودی کے وزیراعظم بننے سے یہاں عسکریت پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان باتوں کا اظہار پارٹی کی ترجمان سپریہ شرینت نے ہفتے کو پارٹی ہیڈ کواٹر سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تیسرے معیاد کا حلف لینے کے بعد سے 98 روز میں جموں و کشمیر میں 25 عسکری حملے ہوچکے ہیں جن میں 21 حفاظتی اہلکار ہلاک جبکہ 28 دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں ان حملوں میں 15 شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور 47 عام لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا جواب کون دے گا کہ جموں میں امن تھا لیکن وہاں بھی امن و امان میں خلل پڑا ہے۔ ڈوڈہ، ریاسی، کشتواڑ اور جموں صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی حملے ہوتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔ سپریہ شرینت نے الزم عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 2019ء سے شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹے چھوٹے مسائل پر ٹویٹ کرتے ہیں اور لوگوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں لیکن عسکری حملوں میں اپنی جانین نچھاور کرنے والے ملک کے حامیوں کے تئیں تعزیت کا اظہار نہیں کرتے ہیں کیونکہ وہ اس لئے نہیں کرتے کہ وہ دینا کو بتانا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے اور یہاں امن ہے۔


خبر کا کوڈ: 1159979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159979/نریندر-مودی-کشمیر-سے-عسکریت-پسندی-ختم-کرنے-میں-ناکام-ہوئے-کانگریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com