مردان، مزار کے مُریدوں کی رہائشگاہ میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق
14 Sep 2024 17:51
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ رستم کے علاقےباغِ جبران کے قریب پیر خانے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جس میں جھلس کر 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے رستم ضلع مردان میں مزار کے مُریدوں کی رہائشگاہ میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ رستم کے علاقےباغِ جبران کے قریب پیر خانے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جس میں جھلس کر 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم اور فائر فائیٹرز نے آگ پر قابو پا کر تمام جاں بحق افراد کو نکال لیا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے۔ رستم کے علاقے میں پہاڑ کی اونچائی پر واقع مکان مزار کے مریدوں کی رہائش گاہ تھی۔
خبر کا کوڈ: 1159962