بارہمولہ، بھارتی فوجیوں نے 3 نوجوان شہید کر دیے
14 Sep 2024 09:19
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فرضی مقابلے میں شہید کیا۔
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فرضی مقابلے میں شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں کی طرف سے کپواڑہ، کشتواڑ، ادھم پور، راجوری، پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 1159864