QR CodeQR Code

غزہ و یوکرین کی جنگوں کے خاتمے کا راستہ صرف سیاسی ہے، بیجنگ

13 Sep 2024 20:08

چینی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین و غزہ کے بحرانوں کا خاتمہ صرف اور صرف سیاسی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے


اسلام ٹائمز۔ عوامی جمہوریہ چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے اعلان کیا ہے کہ غزہ و یوکرین کی جنگوں کے خاتمے کا واحد راستہ سیاسی حل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ژیانگشان (Xiangshan) سکیورٹی کانفرنس میں ایک تقریر کے دوران ڈونگ جون کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنازعے کا آخری حل پرامن رستہ ہوتا ہے لہذا جتنی جلدی ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور بات چیت کا آغاز کریں گے اتنی ہی جلد امن قائم ہو گا حتی یوکرین کے بحران و فلسطین اسرائیل تنازعہ جیسے اہم مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق چینی وزیر دفاع نے تاکید کی کہ بنیادی راستے کے طور پر ان بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ جامع مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کو آگے بڑھانا ہے۔ چینی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بہت سے ممالک اب جنگبندی اور جنگوں کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں اور امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر اتفاق اور مفاہمت کو فروغ دینے کی تحریک بڑھ رہی ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں ڈونگ جون کا کہنا تھا کہ جب تک تمام فریق امن کے لئے مل کر کام کرتے رہیں، اختلافات و تنازعات کی جانب سے پر امن حل کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1159781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159781/غزہ-یوکرین-کی-جنگوں-کے-خاتمے-کا-راستہ-صرف-سیاسی-ہے-بیجنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com