جنوبی افریقی وزیر خارجہ کے دورۂ واشنگٹن پر جمی اسرائیلی نگاہیں!
13 Sep 2024 19:13
غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ کے عنقریب دورۂ واشنگٹن کو، اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں دائر نسل کشی کے مقدمے کے سلسلے میں، اس پر دباؤ ڈالنے کا ایک اہم موقع سمجھتی ہے
اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں دائر جنوبی افریقہ کے مقدمے کو واپس لینے کے لئے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے دباؤ اور اس کے ساتھ منسلک صیہونی لابیوں کی کوششوں میں کئی گنا کا اضافہ ہوا ہے، جنوبی افریقی وزیر خارجہ رولینڈ لامولا تجارتی ایجنڈے پر امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں جسے سفاک صیہونی حکام کی جانب سے، عالمی فوجداری عدالت (ICC) میں دائر نسل کشی کے مقدمے کو واپس لینے کے لئے واشنگٹن کی جانب سے کیپ ٹاؤن پر دباؤ ڈالنے کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی میڈیا نے اعلی جنوبی افریقی سفارتکار کے دورہ واشنگٹن کو اس خبر کے ہمراہ نشر کیا ہے کہ امریکہ میں موجود اسرائیلی سفارتکاروں و لابسٹوں کو اس مقصد کے لئے امریکی اراکین کانگریس پر دباؤ ڈالنے کا حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ تل ابیب کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر نسل کشی کے مقدمے کو ختم کروانے کے لئے کیپ ٹاؤن پر اپنے دباؤ کو بڑھائیں۔
واضح رہے کہ غیرقانونی و سفاک اسرائیلی رژیم اپنے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر اُس جنگ غزہ میں نسل کشی کے حساس مقدمے کو بند کروانے کی کوشش میں ہے کہ جس میں اب تک 41 ہزار سے زائد عام فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں اور ان میں بڑی تعداد شیرخوار و کمسن بچوں کی ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے اس مقدمے کو نتیجہ خیز بنانے پر تاکید کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1159761