QR CodeQR Code

ایرانی صدر کا کردستان عراق کا دورہ

12 Sep 2024 03:06

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینا شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان، کردستان عراق کے صدر نیچروان بارزانی کی استقبال کے ساتھ اربیل پہنچے۔ فارس نیوز کے مطابق نیچروان بارزانی نے آج صبح (جمعرات) اربیل ایئرپورٹ پر ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ کردی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما، نیچروان بارزانی، کردستان عراق کے صدر، اور مسرور بارزانی، کردستان عراق کے وزیرِ اعظم کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

ایران کے صدر نے بدھ (گزشتہ روز) کو عراق کا دورہ کیا تھا اور بغداد میں عراق کے اعلیٰ حکام بشمول وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی اور صدر عبداللطیف رشید سے ملاقات کی۔ السودانی نے ایران کے صدر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک نے 14 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ عراق ایران کے صدر کی پہلی غیر ملکی دورے کی منزل ہے۔ پزشکیان نے کہا کہ ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینا شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1159562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159562/ایرانی-صدر-کا-کردستان-عراق-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com