QR CodeQR Code

آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

11 Sep 2024 06:37

حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کو قائداعظم محمد علی جناح اور پاکستان سے بے پناہ محبت ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اسی وقت مکمل ہو گا جب کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہو کر اس کا حصہ بنے گا۔


اسلام ٹائمز۔ قائداعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوں گی جس میں بابائے قوم کو ان کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ حریت کانفرنس کے رہنمائوں کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو آج ان کے یوم وصال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لئے پرعزم تھے۔ قائداعظم ایک بصیرت افروز اور عظیم رہنما تھے اور جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے ان کی متحرک قیادت میں ایک علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کی اور بالآخر 1947ء میں اس کو حاصل کر لیا۔ حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کو قائداعظم محمد علی جناح اور پاکستان سے بے پناہ محبت ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اسی وقت مکمل ہو گا جب کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہو کر اس کا حصہ بنے گا۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر کہا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1159261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159261/آزاد-کشمیر-سمیت-ملک-بھر-میں-قائداعظم-محمد-علی-جناح-کی-برسی-ا-ج-عقیدت-احترام-سے-منائی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com