ایبٹ آباد، کمسن بچوں کے جنسی استحصال کا ملزم گرفتار، سینکڑوں نازیبا ویڈیوز برآمد
10 Sep 2024 22:26
ملزم بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا اور اس نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر اور وڈیوز بھی بنائیں، ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں کمسن بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس سے سینکڑوں نازیبا ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل ایبٹ آباد نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس سے 497 نازیبا وڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد مسکین کے نام سے ہوئی، جو کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کے خلاف کارروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔
ملزم بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا اور اس نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر اور وڈیوز بھی بنائیں، ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے۔ حکام کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 4 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سی پی یو اور انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم سے ضبط شدہ الیکٹرانک آلات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 497 تصاویر/ ویڈیوز بھی شامل تھیں، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1159214