QR CodeQR Code

ایک اور امریکی MQ9 ڈرون طیارہ مار گرایا ہے، یمن

10 Sep 2024 22:09

صنعاء نے اعلان کیا ہے کہ اسکی افواج نے اپنی سرزمین پر جاسوسی میں مشغول ایک اور پیشرفتہ امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فضائی دفاع نے صوبہ صعدہ میں جاسوسی میں مشغول ایک اور پیشرفتہ امریکی ڈرون طیارہ MQ-9 مار گرایا ہے۔
 

جنرل یحیی السریع نے تاکید کی کہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے گزشتہ 72 گھنٹوں میں مار گرایا جانے والا یہ دوسرا اور موجودہ جنگ کے دوران یمن کی جانب سے مار گرایا جانے والا یہ 9واں MQ-9 ڈرون طیارہ ہے۔
 
اپنے بیان کے ایک دوسرے حصے میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اردن و فلسطین کی سرحد پر انجام پانے والے استشہادی مزاحمتی آپریشن کو سراہا اور ماہر الجازی کی شہادت پر تہنیت و تعزیت عرض کی۔

انہوں نے پوری اسلامی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی قوم کے بارے اپنا مذہبی، اخلاقی و انسانی فریضہ ادا کریں! اپنے بیان کے آخر میں یحیی السریع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی افواج غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جارحیت اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خاتمے تک اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گی!


خبر کا کوڈ: 1159210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159210/ایک-اور-امریکی-mq9-ڈرون-طیارہ-مار-گرایا-ہے-یمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com