QR CodeQR Code

حکومت بوکھلا کر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ

10 Sep 2024 21:40

جاری کیے گئے بیان میں صدر تحریکِ انصاف سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، کراچی میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر تحریکِ انصاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر رہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صدر تحریکِ انصاف سندھ نے بتایا کہ کراچی میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1159206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159206/حکومت-بوکھلا-کر-پی-ٹی-آئی-رہنماو-ں-کو-گرفتار-رہی-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com