QR CodeQR Code

بلوچستان کو مصنوعی سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں دیا گیا، مولانا واسع

10 Sep 2024 21:21

اپنے بیان میں مولانا واسع نے کہا کہ بلوچستان کو کچھ ایسے مصنوعی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کے ہاتھوں دیا گیا، جنکی وجہ سے اہم مسائل کی نوعیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا بلوچستان پر حقیقی نمائندوں کے بجائے مصنوعی سیاسی جماعتوں کو لایا گیا۔ جن کی وجہ سے بلوچستان کے مسائل میں اضافہ ہوا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا عبدالواسع نے کہا کہ صوبے کے سیاسی مسائل حل کی بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔ ملکی آئین شریعت اور قبائلی اقدار سے واقفیت رکھتے ہیں۔ ان تمام امور کی بنیاد پر ہم مسائل کو حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اس کے برعکس ہماری استدعا کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ ہم نے سیاست کی ہے لیکن مجموعی صورتحال کے پیش نظر ہم نے کبھی سنجیدہ مسائل کو مفادات کی بھینٹ نہیں چڑایا۔ ہمارے مقابلے میں صوبے کو کچھ ایسے مصنوعی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کے ہاتھوں دیا گیا، جن کی وجہ سے اہم مسائل کی نوعیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ صوبے کے اصل نمائندوں کو اقتدار دیا جائے۔ انہیں انکا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور اہم نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے انہیں بااختیار بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1159194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159194/بلوچستان-کو-مصنوعی-سیاسی-جماعتوں-کے-ہاتھوں-میں-دیا-گیا-مولانا-واسع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com