QR CodeQR Code

پی ٹی آئی نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم کیخلاف درخواست واپس لے لی

10 Sep 2024 17:32

دورانِ سماعت درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے جونیئر وکیل چنگیز خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم اس درخواست کو واپس لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم کے خلاف درخواست واپس لے لی گئی۔ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے جونیئر وکیل چنگیز خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم اس درخواست کو واپس لے رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے کیس واپس لینے کی استدعا پر درخواست نمٹا دی۔


خبر کا کوڈ: 1159158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159158/پی-ٹی-ا-ئی-نے-آرمی-ایکٹ-اور-آفیشل-سیکرٹ-ترامیم-کیخلاف-درخواست-واپس-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com