QR CodeQR Code

نئے طلبہ کو خوش آمدید کیوں کہا؟ پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیمیں آپس میں لڑ پڑیں

10 Sep 2024 12:07

اسلامی جمعیت طلبہ کے ارکان اور پنجاب کونسل کے کارکنوں کے درمیان پتھراؤ کیا گیا، جبکہ چند کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس کے باعث متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔ حالات کشیدہ ہونے پر انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہونے کے باعث متعدد طلباء زخمی ہو گئے، جبکہ بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ارکان اور پنجاب کونسل کے کارکنوں کے درمیان پتھراؤ کیا گیا، جبکہ چند کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس کے باعث متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔ حالات کشیدہ ہونے پر انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا۔ جس کے  بعد پولیس نے مشتعل طلبہ کو منتشر کر دیا۔ طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا نئے طلباء کو خوش آمدید کہنے کیلئے لگائے جانے والے پوسٹرز کی وجہ سے ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1159090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159090/نئے-طلبہ-کو-خوش-ا-مدید-کیوں-کہا-پنجاب-یونیورسٹی-میں-دو-تنظیمیں-ا-پس-لڑ-پڑیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com