QR CodeQR Code

آئی ایم ایف کی شرائط پاکستانی خودمختاری کیلئے سنگین خطرہ ہیں، علامہ جواد نقوی

10 Sep 2024 11:01

سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ قرضوں کیلئے فلسطین کی حمایت، ایران اور چین سے تعلقات ترک کرنے کا دباؤ ہے، پاکستان کو بیرونی دباؤ کے بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی، پاکستان کو چین اور ایران کیساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے، امریکہ، یورپ اور عرب شہزادے پاکستان کی کوئی بنیادی مشکل حل نہیں کر رہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پاکستان کی خود مختاری اور قومی مفادات کیلئے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔ قرضے کے حصول کیلئے پاکستان پر فلسطین کی حمایت سے دستبرداری، ایران کیساتھ معاشی تعلقات اور گیس پائپ لائن منصوبوں کو ترک کرنے اور چین کے ساتھ تعلقات نیز اقتصادی راہداری منصوبے کو معطل کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو بیرونی دباؤ کے بجائے اپنے قومی مفادات کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور چین و ایران کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کرنے کی حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکہ، یورپ اور بن سلمان کی تابع فرمانی سے نکلنے کیلئے جراتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے، کیونکہ ان کی غلامی پاکستان کی کسی بھی بنیادی مشکل کا حل فراہم نہیں کر رہی۔


خبر کا کوڈ: 1159070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159070/آئی-ایم-ایف-کی-شرائط-پاکستانی-خودمختاری-کیلئے-سنگین-خطرہ-ہیں-علامہ-جواد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com