سندھ سیلاب متاثرین کی امداد میں کروڑوں کی خُرد بُرد کا انکشاف
9 Sep 2024 23:44
آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جولائی سے اگست 2022ء تک پہلے مرحلے میں 9 ہزار روپے فی راشن بیگ خریدا گیا جب کہ ستمبر سے اکتوبر تک دوسرے مرحلے میں 3300 سے 3600 روپے کا فی بیگ خریدا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راشن تقسیم میں 10 کروڑ 70 لاکھ روپے کی خُرد بُرد کی گئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں دو سال قبل 2022ء میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی امداد میں کروڑوں روپے کی خُرد بُرد کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں 2022ء میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں متاثرین کے لیے خریدے گئے راشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اور یہ انکشاف جاری ہونے والی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پراونشل ڈیزاسٹر اتھارٹی سندھ میں سیلاب متاثرین کے راشن میں کرپشن ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے 5 ارب 70 کروڑ روپے کا راشن خریدا گیا اور متاثرین کے لیے 17 لاکھ 25 ہزار راشن بیگ بنوائے گئے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جولائی سے اگست 2022ء تک پہلے مرحلے میں 9 ہزار روپے فی راشن بیگ خریدا گیا جب کہ ستمبر سے اکتوبر تک دوسرے مرحلے میں 3300 سے 3600 روپے کا فی بیگ خریدا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راشن تقسیم میں 10 کروڑ 70 لاکھ روپے کی خُرد بُرد کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1159011