QR CodeQR Code

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

9 Sep 2024 23:41

شہریوں نے لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانا شروع کردیا، بیشتر علاقوں میں گیس پائپ لائن، گیس میٹرز میں پانی آنے لگا، جس سے گھریلو اور کمرشل گیس صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کی کمی سے شہر میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، شہریوں لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک گیس غائب ہوگئی، جس سے گیس بحران شدت اختیار کرگیا۔ شہریوں نے لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانا شروع کردیا، بیشتر علاقوں میں گیس پائپ لائن، گیس میٹرز میں پانی آنے لگا، جس سے گھریلو اور کمرشل گیس صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ نعمت بسل پلانٹ میں ہفتہ کی شب بجلی کی خرابی ہوئی، بجلی خرابی کے باعث ایس ایس جی کو گیس فراہمی متاثر ہوئی۔ ایس ایس جی سی کو نعمت بسل پلانٹ سے 160 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملتی ہے تاہم نعمت بسل کی ٹیم نے 57 ایم ایم سی ایف ڈی کو بحال کردیا ہے اور 103 ایم ایم سی ایف ڈی کو بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1159010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159010/کراچی-میں-گیس-بحران-شدت-اختیار-کرگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com