محکمہ موسمیات کا جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ
9 Sep 2024 23:38
ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلے ہی سے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریڈاراسٹیشن موجود ہے۔ آٹومیٹک ویدر اسٹیشن 105 بلوچستان میں 75 کے پی کے85 سندھ (بشمول کراچی) اور پنجاب میں 35 آٹومیٹک ویدر اسٹشن نصب ہوں گے۔
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ 5 فکسڈ سرویلنس ریڈار ملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے۔ محکمہ موسمیات 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈاربھی خریدے گا جب کہ 300 آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز کی تنصیب ملک کے مختلف شہروں میں کی جائے گی۔ ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات صاحبزادخان کے مطابق ریڈار خیبرپختون خواہ کے شہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، 2بلوچستان کے شہروں کوئٹہ ،گوادر میں جبکہ پنجاب کے شہر لاہور میں ایک ریڈار نصب ہوگا۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلے ہی سے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریڈاراسٹیشن موجود ہے۔ آٹومیٹک ویدر اسٹیشن 105 بلوچستان میں 75 کے پی کے85 سندھ (بشمول کراچی) اور پنجاب میں 35 آٹومیٹک ویدر اسٹشن نصب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 1159009