اسرائیلی اور امریکی افواج ملکر ایران اور اسکی پراکسی فورسز سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرینگی، یوآو گالانت
9 Sep 2024 03:33
امریکی سینٹ کام کے سربراہ نے خطے کی صورتحال اور مقبوضہ علاقوں کے بارے میں تل ابیب کے حکام سے مشاورت کے لیے اتوار کو اسرائیل کا دورہ کیا۔
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر جنگ یوآو گالانت نے ایران اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر امریکہ کے سینٹ کام کمانڈر سے اپنے مذاکرات کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق گالانت نے بتایا کہ انہوں نے مایکل کوریلا، سینٹ کام کے کمانڈر، سے علاقے کی عملیاتی اور حکمت عملی کی صورتحال پر بات چیت کی۔ گالانت نے کہا کہ تل ابیب میں کوریلا کے ساتھ مشاورت کے دوران، اسرائیلی اور امریکی افواج مل کر اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی پراکسی فورسز کی جانب سے درپیش خطرات کا مقابلہ کریں گی۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ نے خطے کی صورتحال اور مقبوضہ علاقوں کے بارے میں تل ابیب کے حکام سے مشاورت کے لیے اتوار کو اسرائیل کا دورہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 1158999